Advertisement

پاکستان میڈیکل آلات کی تیاری میں خود کفیل ہو گیا ہے، فواد چوہدری

Fawad Chaudhary on the modernization of Pakistan

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے میڈیکل آلات کی تیاری میں خود کفیل ہو گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیکل آلات کی تیاری کے بعد پاکستان سے طبی آلات دوسرے ممالک کو بھی برآمد کئے جا رہے ہیں جو کہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  انتہائی قلیل وقت میں پاکستان میں مقامی سطح پر ماسک، حفاظتی شیلڈز سمیت سینی ٹائزرز تیار کئے گئے، پاکستان اب ماسک، سینی ٹائزرز اور شیلڈز بیلجیئم اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کو برآمد کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بھی تیار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ملک کے مختلف ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

انہون نے بتایا کہ پاکستان ماہانہ 300 سے 400 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جلد ہی پاکستان وینٹی لیٹرز بھی برآمد کرنے کی پوزیشن میں آجائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بعض وجوہات کی بناءپر ٹیسٹنگ کٹس کی کمرشل پروڈکشن شروع نہیں ہو سکی تھی تاہم اب اس کو دوبارہ دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی ٹیسٹنگ کٹس کی کمرشل پروڈکشن شروع کر دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت صحت کورونا ویکسین آرڈر کرنے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، امیر ممالک نے پہلے ہی ملین ڈالرز دے کر ویکسین بک کرا لی ہے اسلئے پاکستان میں ویکسین آنے میں وقت لگے گا اسلئے عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کھلے دل کے ساتھ گلگت بلتستان انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے، اسی طرح اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی نتائج کو قبول کریں اور آگے بڑھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version