پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا ، پشاورمیں پی ڈی ایم کے جلسے پر پابندی کے باوجود میدان سج گیا، تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور جلسہ کے دوران حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق تازہ ترین رپورٹ کے تحت ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ جلسہ کے لئے دہشت گردی کا خدشہ موجود ہے۔
کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جلسہ منتظمین، کارکنان اور قیادت سے بھی حفاظتی انتظامات کا کہہ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہوں۔
کامران بنگش کا اس سلسلے میں مزید کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔
دوسری جانب پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہےکہ پشاورجلسہ گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی کی خاطر موبائل سروس جزوی بند کر دی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ کو جانے والے مختلف روڈ بھی بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق دلزاک روڈ،رنگ روڈ اور دیگر سڑکیں بند کر دی گئیں ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازسمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پشاورمیں انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو تو جلسے کی اجازت نہیں دی لیکن کبوتر چوک میں جلسے کےلیے میدان سج گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں 50 ہزارکرسیاں لگائی جائیں گی، 8 فٹ اونچا اور32 فٹ چوڑا اور120 فٹ لمبا اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
پشاورمیں پی ڈی ایم جلسے کےلیے 4 ہزار سے پولیس افسران واہلکارامن وامان کی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا جسے دیکھ کر حکومت کے ہوش اڑیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی پی ڈی ایم ہے جو سخت لاک ڈاؤن چاہتی تھی، پہلے یہ حکومت پر تنقید کرتے تھے، اب لوگوں کی صحت کے ساتھ لاپروائی کا سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا پر عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کی جارہی ہے، جلسہ ایسے وقت کیا جارہا جب کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
