Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا دوسری لہر، مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے

Now Reading:

کورونا دوسری لہر، مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے
کورونا

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق  ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 21 ہو گئی ہے، جب کہ 1109 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا ویکسین کی دستیابی میں مزید وقت درکار

پاکستان بھر میں کورونا ویکسین کی دستیابی کے سلسلے میں مزید وقت...

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 634 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہوگئی۔

کورونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 989 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 47 لاکھ 73 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر