سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو سرکاری ملازمین کو نومبر کی تنخواہ، پنشن پیشگی دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کو پیشگی تنخواہ دی جائے گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈوانس تنخواہوں کا مقصد ہندوبرادری جوش و جذبی سے اپنا تہوار مناسکیں گے۔
واضح رہےکہ دیوالی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے جس میں چراغ جلاتے ہیں اور رواں سال یہ تہوار14 نومبر کو منایا جائے گا۔
دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور دنیا بھر میں اس مذہب کے پیروکار بڑے جوش وجذبے
کے ساتھ مناتے ہیں۔
دیوالی کا تہوار صرف روپے پیسے کی پوجا، روشنیوں کی چمک دمک، آتش بازی اور قمار بازی
ہی نہیں بلکہ یہ مٹھائیوں کا زبردست تہوار بھی ہے۔
حلوائی دیوالی سے کئی ہفتے پہلے مٹھائیاں بنانے میں مصروف ہو جاتے ہیں اور دیوالی کے قریب آتے ہیں دکانیں انواع و اقسام کی مٹھائیوں سے سج جاتی ہیں۔
بوندی کے لڈو، طرح طرح کی برفی، گلاب جامن، رس گلے، رس ملائی، الغرض مٹھائیوں کی دکان دیکھتے ہی منہ میں شیرینی کا مزا گھلنے لگتا ہے۔ بہت سے لوگ مٹھائیوں سے ہی پیٹ بھر لیتے ہیں۔
دیوالی کا تہوار جہاں عام آدمی کو خوشیوں سے ہمکنار کرتا ہے وہیں دکاندار بھی بڑی بے صبری سے دیوالی کا انتظار کرتے ہیں، بازار نئے کپڑوں اور گھروں کے سجانے کے سامان سے بھرے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
