Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے وار، 24 گھنٹے میں 37 افراد جاں بحق

Now Reading:

کورونا کے وار، 24 گھنٹے میں 37 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق  ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 37 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 230 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 24 ہزار 871 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 263 تک پہنچ گئی۔

Advertisement

اسلام آباد میں کورونا کے 3 ہزار900 مریض زیر علاج ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 42 ہزار 815  ہے اور ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 9 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 760 تک پہنچ چکی ہے۔

 پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار626 کورونا کیسز ہیں اور مزید 17 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔

 بلوچستان میں 16 ہزار 529 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 156 ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار467 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر