Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں

Now Reading:

گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، مریم نواز اور آصفہ بھٹو باہر نکل رہی ہیں اور یہ حکومت گھر جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نا ئب صدرمریم نواز نے ملتان روانگی سے قبل جاتی امرامیں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملتان کے لئے نکل رہی ہوں ذاتی غم پیچھے چھوڑ کر، والد اور فیملی موجود نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح ملتان کو اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا ہے وہ ظلم مجھے ملتان لے کر جارہا ہے
جلسہ اسٹیڈیم سے اندر ہو یا باہر ہو جلسہ ہوگا، جلسہ کامیاب ہوگیا ہے یہ جلسہ ان کے خوف کی عکاسی کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملتان کی عوام ہمارے ساتھ شامل ہوں،ملتان میں ن لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہورہا ہے، پولیس والے بھی تنگ ہیں ، حکومت کورونا سے نہیں ڈر رہی اپوزیشن سے ڈر رہی ہے،کیا کورونا لوگوں کی گنتی کرتا ہے اندرجاوں یا نہ جاوں، کیا کورونا دیکھتاہے کہ یہ حکومتی جلسہ ہےہا اپوزیشن کاجلسہ ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ سابق صدر آصف علی ذرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سےآج خطاب کریں گی۔

 پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج ملتان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا۔

سابق صدر آصف علی ذرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو صبح 11 بجے گیلانی ہاؤس سے ریلی کی صورت میں قاسم باغ روانہ ہونگی۔

مولانا فضل الرحمان بھی جامعہ قاسم العلوم سے 11 بجے روانہ ہونگے تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز ملتان 9 نمبر چونگی پر 11 بجے پہنچیں گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔

Advertisement

پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

ملتان میں قلع کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر انتظامیہ کا کنٹرول برقرار ہے، لاٹھیوں اور آنسو گیس سے لیس اہلکار بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے باعث انتظامیہ نے کل ملتان میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ملتان پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا، حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جیلیں بھر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے، پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد  ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام، ووٹ کی عزت اور بنیادی حقوق کی بحالی ہے۔

Advertisement

یوسف رضا گیلانی نے بتا یا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ملتان میں کارکنوں کی گرفتاریاں کر رہی ہے، کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لیں، ہمیں پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، وفاقی حکومت نے ملتان میں کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر