Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم اس حکومت کو گھر بھیجے گی

Now Reading:

پی ڈی ایم اس حکومت کو گھر بھیجے گی
احتساب عدالت
Advertisement

مسلم لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم  اس حکومت کو گھر بھیجے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ

 انھوں نے کہا کہ نیب نے جس طرح عمران نیازی کی فرمائش پر کیس بنائے وہ مذاق بن گیا ہے،  عمران خان ادارے آپ کے ماتحت ہیں، مجھ پر کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔

 مسلم لیگی رہنما  نے کہا ہے کہ  میری وزارت سے 3200 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے جاری ہوئے، مجھ پر 32 روپے رشوت ثابت کردیں میں مجرم ہوں گا۔

انہوں نے مہنگائی اور کرپشن پر مزید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  آٹا اور چینی اسکینڈل میں 400 ارب روپے کی کرپشن سامنے آچکی ہے، کوئی نہیں بولتا۔

Advertisement

احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور وزیر ہوابازی کے بیان کی وجہ سے 100 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، پوری ایوی ایشن انڈسٹری بیٹھ گئی، کوئی نوٹس نہیں لیتا۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پر 7 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کریں تاکہ فرد جرم کی تاریخ مقرر کریں، جس کے بعد عدالت نے احسن اقبال پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر