کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے مختص کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گلشن اقبال نیپا کے مقام پر سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے مختص کردیا ہے۔
کراچی میں کورونا تیزی سے اپنے پنجے گاڑ رہا ہے جس کے باعث دوسری لہر سے قبل ہی سندھ حکومت نے نیپا چورنگی پر قائم سندھ انفیکشز ڈیزیز اسپتال کو کورونا کے لیے مختص کردیا ہے۔
57 بیڈڈ اسپتال میں 16 بیڈڈ آئی سی یو مع 16 وینٹیلیٹرز اور35 بیڈڈ ایچ ڈی یو وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔
ایم ایس اسپتال ڈاکٹر عبدالواحد راجپوت کا کہنا کہ آئندہ ہفتے تک اسپتال میں بیڈز کی تعداد دگنی ہوجائے گی۔
ڈاکٹر طوبی کا کہنا ہے کہ پہلی لہر کے دوران ہم تیار نہیں تھے،لیکن اس لہر کے دوران ہماری تیاری مکمل ہے مگر شہری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News