روسی مسلح افواج کا دستہ مشقوں میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا، آئی ایس پی آر

روسی مسلح افواج کا دستہ دروزبہ فائیو مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق روس کی مسلح افواج کا دستہ دروزبہ فائیو مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دروزبہ فائیو فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ پاک روس مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہے۔
#Russian Federation Special Forces’ contingent arrived in Pakistan for 2 weeks long joint exercise DRUZHBA 5. The exercise is aimed at sharing both armies experiences in counter terrorism domain. Sky diving & hostage rescue operations will be highlights of exercise #DRUZHBA. pic.twitter.com/XUeO5XCgRt
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 5, 2020
joint exercise
اسکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے آپریشنز دروزبہ مشق کے اہم جز ہیں۔
یاد رہے کہ پاک روس پہلی دروزبہ مشق 2016 میں پاکستان میں ہوئی تھی۔ 2017 میں دوسری دروزبہ مشق روس جبکہ تیسری پاکستان میں ہوئی تھی۔
پاک روس چوتھی مشترکہ فوجی مشق 2019 میں روس میں منعقد ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

