Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا فیصل آباد میں تین سو بیڈ کااسپتال بنانے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا فیصل آباد میں تین سو بیڈ کااسپتال بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں  300 بیڈ کا اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے فیصل آباد میں صنعت کاروں سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران انھوں نے فیصل آباد میں تین سوبیڈ کااسپتال بنانے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اسپتال کیلئے50 فیصد فنڈ وفاقی حکومت اور 40 فیصد فنڈ صنعتکار دیں گے جبکہ تعمیرات کے 10فیصد اخراجات پنجاب حکومت دے گی۔

انھوں نے ملاقات میں مزید کہا کہ ارن ڈیوٹی پر پانچ فیصد چھوٹ دی جائے گی اور الائیڈ اسپتال کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرے

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ...

Advertisement

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہائیکورٹ کے قیام کے مطالبے سے متفق ہوں، ہائیکورٹ ہر ڈویژن کی سطح پر ہونی چاہیئے، جو بلدیاتی نظام لیکر آ رہے ہیں یہ پاکستان کا بہترین بلدیاتی نظام ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر شہر کا اپنا میئر ہوتا ہے، اس کا اپنا نظام ہوتا ہے، پوری دنیا میں بڑے شہروں کا میئر اپنی کابینہ بناتا ہے، میئر کے الیکشن براہ راست ہوں گے، ماضی کے تجربات سے سیکھ کر نیا بلدیاتی سسٹم لا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرے، ایک دن مانچسٹر کہے گا فیصل آباد ہم سے آگے نکل گیا، صوبائی ترقیاتی فنڈز سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں

وزیر اعظم کی فیصل آباد آمد

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچ گئے...

انہوں نے کہا کرنسی کی قدر گرنے سے مہنگائی آتی ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہماری حکومت کو بھی برا بھلا کہا گیا، سابق حکومت نے روپے کی مصنوعی قدر کو بر قرار رکھا، ہمارے باہر کے دوستوں نے مدد کی، دیوالیہ ہونے سے بچ گئے، 60 کی دہائی میں پاکستان ترقی کرتی دنیا میں ایک ماڈل تھا، دبئی کے شیخ چھٹیاں منانے کراچی آتے تھے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کی لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

 اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے، فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، کاروبار میں آسانی کیلئے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں 13 خصوصی اقتصادی زونز پر کام ہو رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد میں پہنچے ، جہاں گورنرپنجاب، وزیر اعلی پنجاب نے وزیراعظم کااستقبال کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کےایم پی اے اورایم این ایزبھی ہمراہ تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر