وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے اس کی دوبارہ تعمیر پر فوکس کر رہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں واقعی ٹرانسپورٹ سسٹم برا ہے اور اس پر ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ سسٹم دے سکیں اور سندھ حکومت اس حوالے سےپوری کوشش کررہی ہے کہ کراچی میں بہتر ٹرانسپورٹ مل سکیں۔
دوسری جانب ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے وزرا نے چیرمین بلاول بھٹو کے لیے انتہائی غلط الفاظ استعمال کیے اور مریم نواز کے لیے بھی غلط زبان استعمال کی، ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News