پاکستان کے لیے متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی آفر کر دی۔ پاکستان کے متوقع کورونا ویکسین کے بارے امریکہ سے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون کی آفر کی ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی آفر سے آگاہ کر دیا ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں متوقع کورونا ویکسین سے مقامی ضرورت پوری کریں گے، دوسرے فیز میں ویکسین دوست و اتحادی ممالک کے لیے دستیاب ہو گی۔تام پاکستان کو کورونا ویکسین سازی کے عمل میں خوش آمدید کہیں گے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متوقع کورونا ویکسین سازی کے عمل میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان سے ویکسین سازی میں تعاون کر سکتی ہیں۔باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کورونا ویکسین تیار کر سکیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مشن نے حکومت کو متعلقہ فریقین سے مشاورت کی تجویز دی ہے جس پر پاکستان نے کورونا ویکسین سازی کی امریکی آفر پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت صحت اور متعلقہ حکام سے امریکی آفر پر تجاویز مانگ لی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News