سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کے سوفٹ ویئر میں سندھ کی گندم پھنس گئی ہےجبکہ ہم روز کہتے ہیں کہ آٹا مہنگا پورے ملک میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا شبلی فراز کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سونامی چل رہا ہے۔
شبلی فراز کے سوفٹ ویئر میں سندھ کی گندم پھنس گئی ہے، ہم روز کہتے ہیں آٹا مہنگا پورے ملک میں ہے، اس کی وجہ پنجاب سے جادوگری کرکے گندم غائب کی گئی جبکہ سندھ حکومت نے سندھ میں آٹا قیمتوں کو کنٹرول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شبلی فراز صاحب آپ ٹیکسز کم کریں، پیٹرول کی قیمت کم کریں، بجلی سستی کریں اسطرح قیمتیں کم ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ آئی ایم ایف کا ایجنڈا بند کر کے عوام کے ایجنڈے کو اپنائیے گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ گندم کی پنجاب سے اسمگلنگ کو پی ٹی آئی حکومت روک نہیں سکتی، آپ کے الزامات پر سندھ حکومت کو افسوس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News