وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سیکریٹری بلدیات ، ایم ڈی واٹربورڈ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بلدیاتی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ورلڈ بینک کےتعاون سے جاری منصوبوں کےحوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری منصوبوں میں اپنے اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News