Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے، وزیر اعظم
مہنگائی میں کمی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ   پاکستان آج  بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنےکےاپنےموقف پرقائم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   قائداعظم کاموقف تھاجب تک فلسطین کوحق نہیں ملتاپاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرےگا۔

عمران خان نے کہا کہ  پاکستان آج بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنےکےاپنےموقف پرقائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری حکومت کی سب سےبڑی کامیابی خارجہ پالیسی ہے۔  جدھرآج پاکستان کھڑاہے50سال پہلےبھی یہ پوزیشن نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  امریکہ پہلےڈومورکاکہتاتھا، آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کررہاہے۔ امریکہ اورطالبان کےدرمیان ہم نےمذاکرات کروائے۔

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا کہ  سعودی عرب،ایران اورترکی سے ہمارے اچھےتعلقات ہیں۔

عالمی وباء سے متعلق  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   کوروناکیسزمیں اضافےسےاسپتالوں پرپریشربڑھ رہاہے، احتیاط نہ کی تواسپتالوں پرپریشرکےعلاوہ معاشی حالات بھی بگڑسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کوروناسےاموات میں اضافہ ہورہاہے، کوروناسےیومیہ اموات 50سےبھی بڑھ چکی ہیں۔ مشکل سےمعاشی حالات بہترہوئےہیں،ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان واحدملک تھاجس نےرمضان میں بھی مساجدکوبندنہیں کیا، ایک بارپھرعلماءسےاپیل کرتاہوں کہ اس وقت احتیاط کی اشدضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  فیکٹریزسمیت روزگاردینےوالےمراکزبندنہیں کریں گے،  کسی کوبےروزگارنہیں کرسکتے۔ کاروبارایس اوپیزکےتحت ہوناچاہیے۔ سب کوماسک پہنناچاہیےاورایس اوپیزپرعمل کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناسےبچاتےہوئےلوگوں کوبھوک سےنہیں مارسکتے، جس طرح پہلےہم نےاحتیاط کی،اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ایسی چیزنہیں کرنی چاہیےجہاں لوگ اکٹھےہوں۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ہم نےبھی اپنےجلسےمنسوخ کردیے ہیں۔ ایس اوپیزپرعملدرآمدسےمتعلق اسلام آبادہائیکورٹ کابھی حکم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جتنےمرضی جلسےجلوس کریں،این آراونہیں ملنےوالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راوی اوربنڈل آئی لینڈپروجیکٹ بہت ضروری ہیں۔  20 سال میں لاہورکی آبادی میں ڈیڑھ گنااضافہ ہواہے ، پانی کامسئلہ بھی ہےاورآلودگی میں بھی اضافہ ہواہے ۔ کراچی شہر بھی تیزی سےپھیل رہاہے،جگہ جگہ کچرےکےڈھیرہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  راوی پراجیکٹ کامقصدلاہوراوربنڈل آئی لینڈکامقصدکراچی کوبچاناہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر