وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ افرادی قوت سید ذوالفقار عباس بخاری نے ملاقات کی۔
جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقیِ افرادی قوت سید ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات pic.twitter.com/WV9RTAjmkl
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 26, 2020
منصوبہ معیاری اور سستی رہائش کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گا اور اس کا افتتاح اگلے سال جنوری میں ہوگا۔
وزیرِ اعظم نے منصوبے کو موجودہ حکومت کے عوام کیلئے سستی رہائش کے عزم کی عملی شکل قرار دیتے ہوئے سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News