Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہمحمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے سوموار کو اپنے جرمن کے ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،دو طرفہ تعلقات،کورونا عالمی وبائی صورتحال، افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے، عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی سمیت موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ نے کورونا وبا کے باعث جرمنی میں ہونیوالے جانی نقصان پر جرمن وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے جرمن حکومت کی موثر حکمت عملی قابلِ تحسین ہے ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے جرمن حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی معاونت پر جرمن وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

افغان قیادت کے پاس، بین الافغان مذاکرات کی صورت میں ایک نادر موقع موجود ہے ان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان قیادت میں، افغانوں کیلئے قابلِ قبول جامع مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔

زیر خارجہ نے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی جرمن ہم منصب کو آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر