چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوعالمی وبا کورونا کے باعث بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی ذرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی لیکن کورونا وبا کے باعث بلاول ہاؤس میں تقریب کی سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔
I have tested positive for #COVIDー19 & am self isolating with mild symptoms. I‘ll continue working from home & will be addressing PPP foundation day via video link. Wear a mask everyone, see you on the other side IA 🙏
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کریں گے جب کہ بلاول ہاؤس کے اسٹاف کے تین ارکان میں بھی کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے۔