Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں کے منتظر ہیں، شبلی فراز

Now Reading:

سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں کے منتظر ہیں، شبلی فراز
احساس پروگرام
Advertisement

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف منصوبوں بلخصوص زراعت سے متعلق منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازکی چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سی پیک سے متعلق دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

دوران ملاقات فریقین میں پاکستان اور چین کامیڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قافتی روابط کوفروغ دینے کیلئے فلم کے شعبے میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنےکی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خسرو بختیار کی نئے تعینات چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک چین اقتصادی تعاون اور سی پیک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوران ملاقات خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاک چین کے مابین بزنس ٹو بزنس اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے چین کیطرف سے تعاون کیلئے تہے دل سے شکر گزار ہیں۔

علاوہ ازیں ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی پاکستان میں بیرونی امداد پورٹ فولیو کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اسی حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہےگا؟
سینیٹ انتخابات؛ پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن میں تبدیل
اسمگلنگ کی روک تھام؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر