کورونا کے پھیلاؤ کے ڈر سے بینکنگ نظام کو مکمل آن لائن کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی بینکوں کو آن لائن ٹرانزیکشنز کا ہوم ورک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں آپریشنل تمام بینکوں میں 50 فیصد سٹاف رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکنگ کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں ہر ٹرانزیکشن آن لائن کرنے کیلئے صارفین کو ذہنی طور پر تیار کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ فیصلہ ہونے کے بعد تمام بینک اپنا اسٹاف کم کرنے کے پابند ہونگے، آئندہ دو سالوں میں آن لائن بینکنگ نظام کو مکمل طور پر لاگو کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News