Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، سلنڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی

Now Reading:

کراچی، سلنڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں دعاچوک کے قریب دو منزلہ گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے، 4بچوں سمیت6افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

نیوکراچی میں گھر میں گیس نہ ہونے کے بعد چولہا رات بھر کھلا رہ گیا، صبح گیس بھرنے سے دھماکہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق علاقے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ رہتی ہے، گیس بند ہونے کے دوران رات گیس کا والو کھلاچھوڑا گیا، گیس بحالی کے بعد والو سے گیس خارج ہوکرگھرمیں پھیلی، صبح گھر کے سرپرست نے سگریٹ جلانے کی کوشش کی تو دھماکا ہوگیا۔

دھماکے سے عمارت میں آگ بھی لگ گئی جسے علاقہ مکینوں نے بجھا دیا۔

Advertisement

زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔

زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

چھیپا ویلفیئر کے ترجمان کے مطابق ان کے رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 1 شخص کی لاش جبکہ بچے سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں عمارت کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کو ایک گاڑی کے ہمراہ آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر