وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لاہور جلسے کو ہم نہیں روکیں گے کیونکہ ہم ان کی حیثیت قوم کو دکھانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کا نفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملتان جلسے پر حکومت اور عدالتوں کے موقف پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ جلسے جلوس کرنا موجودہ صورتحال میں خطرے سے خالی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ مکمل ناکام تھا عوام نے پی ڈی ایم کو مکمل ریجکٹ کیا ہے اور اپوزیشن کی تقاریر میں عوام کے لیے کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ غیر قانونی جمع کی گئی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے تھا لیکن یہ واضح ہے کہہمیں جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسوں پر پابندی لگانا جمہوری تقاضوں کے مطابق نہیں ہے تاہم اس وقت جلسوں پر پابندی جہاں بھی دنیا میں لگ رہی ہے تو کورونا کی وجہ سے لگ رہی ہے۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم عوام سے ضرور اپیل کریں گے کہ وہ اپنی صحت کے لئے جلسوں سے دور رہیں تاہم اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو پھر لیڈران کے بارے میں ایکشن لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News