Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری

Now Reading:

سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری
نواز شریف

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں مفرور اور اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

دونوں ریفرنسز کے الگ الگ تحریری حکم نامے جاری کیے گئے۔

 جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، پھر اشتہار کیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے

Advertisement

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نوازشریف کے ضامنوں کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیونکہ نواز شریف کے ضامنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ضامنوں راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد کی ضمانتی رقم ضبط کرنے کی کارروائی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، دونوں ضامن 9 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں  نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور مچلکے ضبط سمیت ضامنوں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ کراچی، وزیراعظم شہباز شریف کی مزارِ قائد پر حاضری
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، وزیر خارجہ
ایرانی صدر کی روانگی کے بعد کراچی کی بند سڑکیں کھول دی گئیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر