مشیر خزانہ کو نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر وزارت خزانہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈیا میں مشیر خزانہ کو نیب کی جانب سے نوٹس کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو اب تک نیب کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے تاہم مشیر خزانہ کو نوٹس ملا تو وہ نیب سے تعاون کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیب کی جانب سے حفیظ شیخ پرغیر قانونی ادائیگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں نیب کا کہنا تھا کہ کیئرپروجیکٹ کےتحت سسٹم کبھی نہیں لگایاگیا لیکن کمپنی اگیلیٹی کو ادائیگی کی گئی اور اب حفیظ شیخ پر ایک کروڑ بارہ ڈالر کی بدعنوانی کا الزام میں تحقیقات ہورہی ہے۔
نیب کراچی نے حفیظ شیخ کو تحقیقات کے لیے نوٹس جاری کردیا جس میں نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہمنیب کی جانب سے طلبی کے باوجود مشیر خزانہ پیش نہیں ہوئے۔