Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تیار

Now Reading:

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تیار
کراچی

حکومت کی جانب سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تیار کرتے ہوئے دستاویزات جاری کردیئے ہیں۔

جاری کردہ دستاویزات کے مطابق آئندہ تین سال میں 739 ارب روپے کے منصوبے شروع ہونگے تاہم منصوبوں کی فنڈنگ پی ایس ڈی پی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سپریم کورٹ فنڈ سے پوری کی جائے گی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے این ڈی ایم اے 7 ارب روپے فراہم کرے گا۔

پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے، ممبر پلاننگ کے زیر صدارت مانیٹرنگ اینڈ ایویلی ایشن کمیٹٰی بھی تشکیل دینے کی تجویز ہے۔

Advertisement

گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ اور بے گھر افراد کی آباد کاری پلان کا حصہ ہے جس میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ کے لیے وفاق مالی وسائل فراہم کرے گا اور پلان کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بے گھر افراد کے لیے فلیٹس تعمیر کرے گی۔

ٹرانسفارمینشن پلان کے تحت گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم مکمل کیا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے اور ڈبل ریلوے لائن فریٹ کوریڈور منصوبہ وزارت ریلوے مکمل کرے گی۔

دستاویزات کے مطابق ندی نالوں کے کنارے تجاوزات کا خاتمہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پلان کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈنگ لینے کی تجویز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر