شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا آج آخری دن
مسلم لیگی رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی...
مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ ہوگا اور یہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رواداری ہمارے معاشرے کا خاصہ تھی، مگر عمران نیازی نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے۔
واضح رہےکہ ن لیگ پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کے لیے آئے تھے۔
والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیے گئے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔
دونوں لیگی رہنما 27 نومبر کو 4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News