Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کلبھوشن یادیو پر تاخیری حربے اختیار کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارت کلبھوشن یادیو پر تاخیری حربے اختیار کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیوپر تاخیری حربے اختیار کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ  کلبھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستانی عدلیہ ایک غیر جانبدارانہ موقف رکھتی ہیں۔ بھارت کو پاکستانی عدالتوں سے تعاون کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس نائیجر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلسطین اور جموں و کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  ایک متفقہ اور ٹھوس قرارداد میں او آئی سی نے جموں و کشمیر پر ٹھوس الفاظ میں موقف دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  او آئی سی وزرائے خارجہ نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،محاصرے ، ماورائے عدالت قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے اعلامیہ میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی خواہش کے مدنظر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر دباؤ ڈالا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ  او آئی سی وزرائے خارجہ کے 47ویں اجلاس میں آئندہ اجلاس اسلام آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے او آئی سی کی قرارداد پر بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  چینی قونصلر اور وزیر دفاع جنرل فینگ نے پاکستان کا تین روز دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ دورے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات کی گئی۔

زاہد حفیظ چوہدری  نے کہا کہ   مسلح افواج کے ساتھ ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون کو بڑھانے،علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے اور  محسن فخری زادے کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  محسن فخری زادے کے قتل پر پاکستان ایران سے تحمل سے کام لینے اور خطے مین تناؤمیں کمی پر زور دیتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری  نے یہ بھی کہا کہ   پاکستان  بین الافغان مذاکرات کے معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان نے سعودی عرب کی دعوت پر عالمی ڈیجیٹل آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں نومبر میں 15 نہتے کشمیریوں کو جعلی محاصرے و کریک ڈاؤن میں شہید کیا گیا۔ عالمی برادری کو بھارت  کو کشمیریوں کے خلاف سنجیدہ جرائم کے لیے احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔اس حوالے سے عالمی برادری کو اپنے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  پاکستان میں شکار کے لیے لائسنس ایک باقائدہ طریقہ کار کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔  ابھی تک امارات کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کے سرکاری موقف کا اعلان نہیں کیا گیا۔ وزارت خارجہ اس معاملے پر متحدہ عرب امارات سے رابطے میں ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  ہمیں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین مین نئی آباد کاری کے ٹینڈر جاری کرنے پر تحفظات ہیں۔ ہم اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین میں نئی آباد کاری کی کوشیشوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس کے بطور دارلحکومت فلسطین کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اسپین کے کاتالونیہ کے حکام سے ملاقات کا پاکستان کی اسپین اور کاتالونیہ کے علیحدگی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی اسپین کے حوالے سے پالیسی برقرار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  گلگت بلتستان میں اصلاحات وہاں کے عوام کی ضروریات اور مطالبات کے مدنظر کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے ہماراجموں و کشمیر پر موقف متاثر ہو۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ   ہم کورونا ویکسن کے حصول کے لیے مختلف کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور چین ایک دیرینہ دوست ہیں اور دونوں کی دوستی باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون میں توسیع خطے مین امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر