وزیراعظم عمران خان کل گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورہ کرینگے۔
گلگت بلتستان کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اپنے ایک روزہ دورہ میں وزیراعظم وزیر اعلیٰ گکگت بلتستان ،گورنر اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کل نانگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس کا افتتاح کریں گے جس کی افتتاحی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی اور اس میں وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔