ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو


شبین رضاویب ایڈیٹر

04th December, 2020
Square ad 300 x 250

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد کے قریب چمن سے اسپن بولدک تک ٹریک بچھاتے ہوئے پاکستان کو ریلوے کے ذریعے افغانستان سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور حکام نے انہیں بارڈر منیجمنٹ کے تعمیرات پر بریفنگ دی۔

شیخ رشید نے حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے اکھٹی ہیں، آج پوری دنیا کورونا سے متاثر ہے، پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو لیکن ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، ملک انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ٹھیک ہوگا، ایم ایل ون چلنے کے بعد ریلوے میں بہتری آئیگی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی حالت ایم ایل ون کی تکمیل تک صحیح ہوجائے گی ، عوام کو زبردست سفری سہولتیں دینگے، ریلوے کی گوداموں کی مرمت کا کام شروع کرکے ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن  کی جائے گی۔

پاک افغان سرحد پر ریلوے کی زمینوں کے متعلق معاملے کو نو دسمبر کے اجلاس میں حل کیا جائے گا۔