خضدار میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمام کی دکان پر نا معلوم افراد کا دستی بم سے حملہ کیاجبکہ ہینڈ گرنیڈ دکان کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پٹ گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں دوافراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دونوں زخمی آپس میں بھائی اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھتے ہیں۔
دونوں زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار، منتقل کر دیا گیا ہے۔