Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی چیلنج

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی چیلنج
پیمرا

پیمرا ترمیمی بل 2023 دو اضافی شقوں کیساتھ منظور کرلیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے بول نیوز کے اینکر ظہیر الدین بابر کی درخواست پر سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزارظہیر الدین بابر(بول نیوزاینکر) کا موقف ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعلیمی قابلیت بھی اخبار اشتہار سے مطابقت نہیں رکھتی،انھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ سلیم بیگ کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے، چیئرمین پیمرا کیلئے اشتہار میں قانون اور فنانس کی ڈگری مانگی گئی تھی، جبکہ سلیم بیگ نے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کر رکھا ہے۔

Advertisement

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلئے اپلائی کرتے وقت سلیم بیگ بیورو کریٹ تھے،  سلیم بیگ نے نوکری میں اپلائی کرتے وقت اپنے محکمے سے این او سی بھی نہیں لیا تھا۔

درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری کے وقت ابصار عالم کیس اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا، سلیم بیگ کی تعیناتی کرتے وقت 61 انٹرویو کئے گئے جبکہ ابصار عالم کیس میں 17 انٹرویوز کئے گئے۔

استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم قرار دی جائے اورچیئرمین پیمرا سلیم بیگ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

ذرائع کے مطابق دائر کردہ درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ڈی جی پیمرا اور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے سلیم بیگ اور پیمرا کی طرف سے ایک وکیل کے پیش ہونے پر بھی اعتراض اٹھا دیا ۔

اس موقع پرجسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ آپ یا تو سلیم بیگ کی طرف سے پیش ہوں یا پھر پیمرا کی طرف سے پیش ہوں۔

Advertisement

درخواستگزار ظہیر الدین بابر کی طرف سے ابوزر سلمان نیازی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس طرح کی درخواست دائر کرنے پر پیمرا درخواست گزار کیخلاف تادیبی کارروائی کر سکتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے جواب دیا کہ اگر پیمرا نے درخواستگزار کیخلاف تادیبی کارروائی کی تو درخواستگزار عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر