Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں

Now Reading:

وزیر اعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں
Mustafa Kamal talks about the census of Sindh and Karachi

 پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے احتساب عدالت میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور بلدیاتی نظام سے ہی صوبوں میں ترقی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں لیکن عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب کو تعبیر کون دے گا ؟ صوبوں کی مسائل بیورو کریسی کے ذریعے حل کرائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری مارشل لاءہے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں، اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں کیونکہ صوبوں کو درپیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے اور مقامی حکومتوں کے نظام پر شب وخون مارا گیا ہے۔

Advertisement

پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آپ کی حکومت پنجاب ،کے پی اور بلوچستان میں ہے،وہاں ہی مقامی حکومتوں کا الیکشن کرا دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں انہیں مجبور کیا جائے کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے جبکہ وفاق سے ملنے والی رقم وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں، ایف سی ایوارڈ وسائل کی منتقلی کا طریقہ ہے اور اختیارات وزیراعلیٰ ہاؤس میں آکر رک گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر