وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے جس میں تعمیراتی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کا اجلاس ہوا ہے جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آٹومیشن کے عمل پر تیزی سے کام جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کا ہفتہ وار اجلاس ۔
اجلاس میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز, وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاونینِ خصوصی ملک امین اسلم۔۔۔ pic.twitter.com/4RZ3qv79j3— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 3, 2020
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کا واحد شہر ہے جو مکمل منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا اور اب اس شہر کا حسن خراب ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بچانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اس ماہ کے آخر تک آٹومیشن کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا اور اس عمل کے مکمل ہونے سے عوام کو غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ نیو بلیو ایریا میں فروخت کیے گئے 12 میں سے چار کمرشل پالاٹوں کے نقشے سی ڈی اے کو موصول ہو چکے ہیں تاہم نقشوں پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News