Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعمیراتی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

Now Reading:

تعمیراتی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
PM IK chairing a meeting regarding NCC

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لئے  انتہائی ضروری ہے کہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے جس میں تعمیراتی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کا اجلاس ہوا ہے جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آٹومیشن کے عمل پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد پاکستان کا واحد شہر ہے جو مکمل منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا اور اب اس شہر کا حسن خراب ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بچانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اس ماہ کے آخر تک آٹومیشن کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا اور اس عمل کے مکمل ہونے سے عوام کو غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ نیو بلیو ایریا میں فروخت کیے گئے 12 میں سے چار کمرشل پالاٹوں کے نقشے سی ڈی اے کو موصول ہو چکے ہیں تاہم نقشوں پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر