صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان معاشرے کے کمزور طبقات کو اوپر اٹھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارا حصہ ہیں انہیں معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی افراد اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی تعداد اور ان کی معذوری کی نوعیت کے حوالے سے مکمل معلومات دستیاب نہیں اس سلسلے میں احساس پروگرام کے تحت سروے کیا جا رہا ہے جو جولائی میں مکمل ہو گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں گزشتہ روز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News