مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک بدر کرنے کے لئے برطانیہ سے مذاکرات جاری ہیں۔
اسلام آباد میں مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے پاکستان نے برطانیہ کو ایک خط بھی لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ شخص ہیں اور وہ انڈر ٹیکس دینے کے بعد طبی علاج کے لئے برطانیہ گئے تھے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بی بی سی کے حالیہ انٹرویو میں سراسر بے نقاب کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرویو سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ڈار مفرور کیوں ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔
مشیر برائے داخلہ نے اسحاق ڈار کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کی لاہور میں صرف ایک پراپرٹی ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ نے پاکستان کے ساتھ ساتھ دبئی میں بھی جائیدادیں رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام سے بھی اسحاق ڈار کی حوالگی کے لئے درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اپوزیشن جماعتیں قومی سیاست میں اپنی حیثیت کھو چکی ہیں اور تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت ہے جس کا اظہار گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے عوامی اجتماعات میں بھی بڑی تعداد میں شریک نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو لازمی طور پر ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کردیں کیونکہ کوڈ 19 کی دوسری لہر زیادہ مہلک ثابت ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News