Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا جلسہ، مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد

Now Reading:

پی ڈی ایم کا جلسہ، مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد
جلسہ

پی ڈی ایم کے لاہورجلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے سلسلے میں سیاسی رہنماؤں اور  مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری وساری ہے۔

ذرائع کے مطابق  پی ڈی ایم قیادت بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر ظہرانے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے گی۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور  سیاسی کارکنوں کا خون گرمانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم بھی پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ قائدین کے لیے 5 کنٹینرز  پر مشتمل اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے سپرد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

 اپنے تازہ بیان میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ مینار پاکستان کو بھرنے نکلے تھے، لیکن عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا، آج انہوں نے خود کو مینارپاکستان میں کارنر کرلیا ہے، آج 70فیصد مینارپاکستان خالی صرف30فیصد پر سیاسی تھیٹر ہے، لوگ نہیں آرہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں دیتا، آج جلسے کے بعد ان کی شکست کا وقت شروع ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، یہ اپنی سیاست کو خود ختم کرنے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ جلسہ تاریخی ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوجائیگا، یہ خود اپنی سیاست کو بند گلی میں لے کر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف ،اور دیگررہنما پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں سردار ایاز صادق کے گھر جمع ہو گئے۔

مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن ریلیوں کی شکل میں ایاز صادق کے گھر پہنچے ہیں۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے قائدین ایک میز پر موجود ہیں ،جہاں وہ مریم نواز کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شریک ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر