Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی گپ شپ کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی

Now Reading:

سیاسی گپ شپ کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اب سیاسی گپ شپ  کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہم دردی کی بنیاد پر زیادہ پیرول دیا، اب سیاسی گپ شپ اور کاروباری امور کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔

انھوں نے کہا اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے، پیرول پر رہائی میں توسیع دینا حکومتی پالیسی میں نہیں ہے، شہباز شریف کو والدہ کی تدفین کے لیے ریلیف دیاگیا تھا، اب سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رہائی میں توسیع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہےکہ مسلم لیگی رہنما شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست جمع کرا ئی جو کہ مسترد ہو گئی ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطا تارڈ کی جانب  سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رہائی میں توسیع کیلئے درخواست دی تھی۔

Advertisement

درخواست کے متن میں درج تھا کہ پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں، دونوں رہنماؤں کی پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آج آخری روز ہے۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔

پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر