کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سینیٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینیٹ کو بند...
کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی بڑھتی وبا ءکے پیش نظر سینیٹ سیکرٹریٹ کو مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ 11 دسمبر تک مزید بند رہے گا۔ اس دوران سینیٹ دفاتر کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News