Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر ریلویز کی ملاقات

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر ریلویز کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر ریلویز اعظم خان سواتی  نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر ریلویز اعظم خان سواتی  نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ریلویز کی اراضی پر قبضہ واگزار کرانے  کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ریلویز کی زمینوں پر شجرکاری کے فروغ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پراجیکٹس پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری ریلویز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے صوبے میں ریلویز کی اراضی واگزار کرنے  کے لیے ہرممکن تعاون  اور شجرکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کے حوالے سے بھی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ ریلویز حکام کے ساتھ مل کر اراضی واگزار کرانے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے گا۔ ریلویز کو پنجاب پولیس کی پوری سپورٹ فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلویز کی بنجر اراضی پر شجرکاری  کے لیے بھی ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہوگا۔

وزیر  اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ہے۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔  الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملک احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

وزیر ریلویزنے کہا کہ  آپ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔  ریلویز کو منافع بخش بنانے  کے لیے نئے بزنس ماڈل پر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر