Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس  ہوا۔

اجلاس میں براڈشیٹ کے معاملے پر طویل گفتگو کی گئی  جس کے بعد  معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم نے براڈشیٹ معاملے پر وزرا کی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں شہزاد اکبر، شبلی فراز، فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔

کمیٹی 2002 سے 2018 تک براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لے گی۔ کس نے فاعدہ اٹھانے کی کوشش کی، تحقیقات ہوں گی۔

Advertisement

وزیراعظم نے براڈشیٹ سے فائدے کو این آر او سے تشبیہ دی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ، پی ڈی ایم احتجاج کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

مذہبی جماعت کے دھرنے اور احتجاج کے معاملے پر علماء سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے اس معاملے پر علما ءکو اعتماد میں لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر