Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان بہترین کپتان قرار

Now Reading:

عمران خان بہترین کپتان قرار

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو عالمی سطح پر کرکٹ کی دنیا کا بہترین کپتان قرار دے دیا گیا ہے،عمران خان کا کرکٹ میں راج آج بھی برقرار ، وہ ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر چھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شائقین کرکٹ کیلئے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پرایک پول جاری کیا، جس میں  47 فیصد  سے زائد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان بن گئے۔

آئی سی سی کی ٹوئٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کے نگراں ادارے نے تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے پول میں پوچھا کہ آپ کی نظر میں کونسا کپتان بہترین ہے۔

آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دیے ، ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل ہیں۔

Advertisement

 

آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے پوچھا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

 24 گھنٹوں کے لیے جاری کیے گئے پول میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا اور عمران خان کو بہترین کپتان قرار دیا۔

عمران خان کے بعد دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی 46 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

واضح رہےکہ عمران خان کپتان بننے سے قبل ٹیسٹ میں بیٹنگ میں 25.43 کی اوسط رکھتے تھے جبکہ بولنگ میں ان کی اوسط 25.53 تھی، لیکن کپتان بننے کے بعد بیٹنگ اوسط بہتر ہوکر52.34 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط میں بھی زبردست بہتری آئی اور وہ 20.26 فیصد ہو گئی۔

عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی جیت 1992 کا عالمی کپ ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
بابر اعظم کی کپتانی پر اظہر علی ان کی حمایت میں سامنے آگئے
رضوان نے قومی ٹیم کو متحد کرنے کا کریڈٹ شاہین کو دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر