مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ مختلف چینلز پر سربراہی سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔نواز شریف اور آصف علی زرداری سے ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم متحد اور متفق ہے، افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند میں سورہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے 70 فیصد مقاصد پورے کرلیے ہیں۔4 فروری کو سربراہی اجلاس میں مزید اہم فیصلے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

