صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ سےبلوچستان کے عوام کو روز گار کے بےپناہ مواقع حاصل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ شریک ہوئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ گوادربندرگاہ سےعلاقائی روابط کوفروغ دینےمیں مددملے گی اور خطے کےممالک بالخصوص افغانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوں کوسی پیک سےفائدہ ہوگا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ گوادربندرگاہ سے پاکستان کوٹرانزٹ ٹریڈکاعلاقائی مرکز بننےمیں مدد ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ گوادرپورٹ سےبلوچستان کے عوام کو روز گار کے بےپناہ مواقع حاصل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News