فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں رسوائی سمیٹ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں کہا کہ ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ کو آخری سہارا مانتے ہوئے ملک کے گلی کوچوں میں رسوائی سمیٹ رہی ہے۔
ہوسِ اقتدار میں اندھی “ٹوٹی فروٹی” کے رنگوں پر مشتمل “ٹوٹی پھوٹیPDM” فضل الرحمن کی قیادت میں “جھوٹ جھوٹ اور صرف جھوٹ” کو آخری سہارا مانتے ہوئے ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے! دنیاپاکستانی معیشت کی معترف جبکہ فضل الرحمن اور اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پارہے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 14, 2021
فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اندھی “ٹوٹی فروٹی” کے رنگوں پر مشتمل “ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم ” مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں “جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ” کو آخری سہارا مانتے ہوئے ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے۔
انھوں نے کہاکہ دنیا پاکستانی معیشت کی معترف جب کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پارہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں نے استعفے تو نہ دئیے البتہ ان کی عقل استعفی دے چکی ہے۔
فردوس عاشق نے کہاکہ قومی سلامتی کے اداروں، دوست ممالک اور سی پیک سے متعلق منفی پروپیگنڈا شکست خوردہ پی ڈی ایم کی مسلسل ناکامیوں اور عوام کی جانب سے ان کو ملے زخموں کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
