Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرتاج گُل بھی دُنیائے کرکٹ کے بہترین کپتان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی

Now Reading:

زرتاج گُل بھی دُنیائے کرکٹ کے بہترین کپتان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو عالمی سطح پر کرکٹ کی دنیا کا بہترین کپتان قرار دیا گیا ہے،عمران خان کا کرکٹ میں راج آج بھی برقرار ہے ، وہ ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر چھا گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شائقین کرکٹ کیلئے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر پول جاری کیا، پول میں 47 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان بن گئے۔

وزیراعظم پاکستان کے اس عالمی اعزاز پر جہاں ایک طرف ان کے چاہنے والے پر مسرت ہیں وہی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گُل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں زرتاج گُل نے لکھا کہ عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے کرکٹر اور کپتان ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام تر انصاف کے ساتھ ، سروے بڑے پیمانے پر فرق کو پوری طرح سے ظاہر نہیں کرتا ہے، ویرات کوہلی بہت احترام کے مستحق ہیں لیکن اصل کنگ خان کے خلاف اُن کا مقابلہ کرنا غیر منصفانہ ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شائقین کرکٹ کیلئے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پرایک پول جاری کیا، جس میں  47 فیصد  سے زائد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان بن گئے۔

آئی سی سی کی ٹوئٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کے نگراں ادارے نے تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے پول میں پوچھا کہ آپ کی نظر میں کونسا کپتان بہترین ہے۔

آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دیے ، ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل ہیں۔

 

Advertisement

آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے پوچھا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

 24 گھنٹوں کے لیے جاری کیے گئے پول میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا اور عمران خان کو بہترین کپتان قرار دیا۔

Advertisement

عمران خان کے بعد دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی 46 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

واضح رہےکہ عمران خان کپتان بننے سے قبل ٹیسٹ میں بیٹنگ میں 25.43 کی اوسط رکھتے تھے جبکہ بولنگ میں ان کی اوسط 25.53 تھی، لیکن کپتان بننے کے بعد بیٹنگ اوسط بہتر ہوکر52.34 ہوگئی جبکہ بولنگ اوسط میں بھی زبردست بہتری آئی اور وہ 20.26 فیصد ہو گئی۔

عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی جیت 1992 کا عالمی کپ ہے۔

Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر