Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلشن اقبال میں خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچے کے ہمراہ پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی

Now Reading:

گلشن اقبال میں خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچے کے ہمراہ پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی
Advertisement

گلشن اقبال 13 ڈی گیلانی اسٹیشن کے قریب خاتون نے بچے کے ہمراہ بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال 13 ڈی گیلانی اسٹیشن کے قریب 33 سالہ مریم نامی خاتون نے بچے ڈیڑھ سالہ بچے کے ہمراہ پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  چھلانگ لگانے کی وجہ سے خاتون کی اور بچے کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں تاہم  معجزانہ طور پر دونوں محفوظ رہے ہیں۔  دونوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  بلڈنگ سے کودنے والی خاتون مریم زوجہ فیصل آئس کے نشے  کی عادی تھی۔  علاقہ مکینوں نے خاتون کو روکنے کی بہت کوشش کی، لیکن خاتون نہیں رکی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ  خاتون نے اپنی بچی ایمان دختر فیصل کو لے کر نامعلوم وجوہات کی بنا پر پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ۔

Advertisement

خاتون نے پہلے گیلری سے موبائل فون نیچے پھینکا، جس کے بعد نیچے علاقہ مکین جمع ہوئے۔مریم خاتون نے دو سالہ بچی کو نیچے پھینکا جسے نیچے کھڑے شہریوں نے پکڑلیا۔

 خاتون مریم  نے کچھ عرصہ قبل ہی  دوسری شادی کی تھی، خاتون کے پہلے شوہر شہزاد کا انتقال ہو چکا ہے۔  پہلے شوہر سے 3 بچے ہیں جو کہ پہلے شوہر کی بہن کے ساتھ رہتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  اہلخانہ نے مریم کو نشے سے چھٹکارہ دلانے کے لیے گھر میں بند کررکھا تھا۔    واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر