Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ادارے کا نصب العین ہے، چئیرمین نیب

Now Reading:

ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ادارے کا نصب العین ہے، چئیرمین نیب
Chairman NAB, karachi nab, meeting, NAB, National Accountability Bureau, Pakistan, جاوید اقبال, جسٹس (ر), نیب, چیئرمین, چیئرمین نیب

چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم شفاف احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں کیونکہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ادارے کا نصب العین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب میں چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ اصلی کاروباری افراد اور ڈکیت میں فرق ہوتاہے، اصل بزنس مین کی طرف نیب آنکھ اٹھاکربھی نہیں دیکھتا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا ہے کہ ثابت ہو جائے ایک تاجر نے بھی نیب کے خوف سے ملک چھوڑا تو گھر چلا جاؤں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کے خلاف اربوں کی کرپشن ثابت ہوگی ایک صوبے سے جواب آیا کہ گندم چوہے کھا گئے اور جب چند موٹے چوہے پکڑے تو دس سے پندرہ ارب روپےکی رقم واپس آگئی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پانچ سو کی جگہ پانچ لاکھ خرچ کرنے کا پوچھا تو کیا غلط کیا، کسی نے منی لانڈرنگ کی تو ضرور پوچھا جائے گا۔

Advertisement

چیئرمین نیب نے نیب حراست میں اموات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف یہ نہیں کہا گیا کہ کورونا نیب نے پھیلایا باقی ہر الزام لگادیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر