Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک، پاک چین معاشی تعاون کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے، اسد عمر

Now Reading:

سی پیک، پاک چین معاشی تعاون کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی پیک ،پاک چین معاشی تعاون کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  سی پیک سے متعلق ورکنگ گروپس کے زیر اثر جاری اور مکمل شدہ منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو صنعتی تعاون، انرجی، انفراسٹرکچر سے متعلق سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔  گوادر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سماجی و معاشی ترقی، زراعت سے متعلق منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اور منصوبوں میں مسائل سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

Advertisement

کابینہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ  مختلف منصوبوں میں اہم اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

وفاقی وزیر  اسد عمر نے کہا کہ  سی پیک پاک چین معاشی تعاون کے حوالے سے اہم منصوبہ ہے۔ وزارتیں، ڈویژن منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے کام جاری رکھیں۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ   سی پیک کے دوسرے فیز میں صنعتی تعاون پر فوکس کیا جارہا ہے۔  دوسرے فیز سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

کمیٹی نے  بین الوزارتی مسائل کو کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے   ان مسائل کے حل کے لیے  تجاویز بھی طلب کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر