Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج الیکشن کمیشن کے سامنے جمہوری قوتیں کھڑی ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

آج الیکشن کمیشن کے سامنے جمہوری قوتیں کھڑی ہیں، بلاول بھٹو
بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن کے سامنے جمہوری قوتیں کھڑی ہیں تو موجودہ حکومت بھی آج فارن فنڈنگ کا جواب دے۔

بلاول بھٹو رزداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فارن فنڈنگ کی وجہ سے حکومت میں ہے اور انہیں اب جواب دینا ہے کہ کون ان ممالک کے شہری ہیں جو عمران خان کو پیسہ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ صرف سلیٹڈ اور نااہل نہیں بلکہ فارن فنڈنگ بھی ہے جبکہ ہم پر کرپشن کے الزمات آج تک ثابت نہیں کرسکے اور نہ جواب دے سکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نے دو سال میں عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اگر اس مہنگائی لی سونامی کو گھر نہیں بھیجیں گے تو اس کو کون روکے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ اس غیر جمہوری حکومت کو ملکر گھر بھیجنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے سلیکٹڈ کو ریجکیٹڈ کردیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جمہوری دشمن طاقت کو بھی جواب دے دیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عمرکوٹ پہنچے ہیں۔

عمرکوٹ کے دورے کے دوران  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر ناصر شاہ ، سردار شاہ اور قائم علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔

چئیرمین پی پی پی نے علی مردان شاہ کی وفات پر نو منتخب رکن اسمبلی امیر علی شاہ سے تعزیت کی۔

ذرائع کے مطابق تعزیت کے بعد بلاول بھٹو جلسہ گاہ میں پہنچ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر